جاں بحق افراد میں خواتین و بچے بھی شامل، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، امدادی سرگرمیاں جاری
بلوچستان میں شیرانی علاقے میں دانہ سر میں بس کے حادثے کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جس میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرحد پر واقع ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں اب تک 40 مسافر جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع شیرانی کی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جبکہ خیبرپختونخوا سے بھی ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں لاشوں اور زخمیوں کو گہری کھائی سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے بتایا کہ زخمیوں کو ریسکیو کرکے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ ضلع شیرانی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حادثے کی اطلاع جیسے ہی جاں بحق افراد کے اہل خانہ تک پہنچی، مختلف علاقوں میں کہرام مچ گیا، جبکہ سوگ کی فضا چھا گئی۔
دریں اثنا صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے المناک مسافر بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ اس اندوہناک سانحے پر پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور حکومت ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور متعلقہ انتظامی افسران اس کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے جب کہ دونوں صوبوں کی ضلعی انتظامیہ، ایف سی اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر سرگرم ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور امدادی کارروائیوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
Frequently Asked Questions (FAQ)
1. What is PostNowLink?
PostNowLink is an online platform that publishes the latest news, trending updates, technology articles, sports news, entertainment, and informative content from Pakistan and around the world.
2. Is PostNowLink free to use?
Yes. PostNowLink is completely free to access. Visitors can read articles without paying any subscription fee.
3. How often is the website updated?
Our website is updated daily with fresh news, trending stories, sports updates, technology articles, and other useful content.
4. What topics does PostNowLink cover?
We cover breaking news, Pakistan news, world news, sports, cricket, technology, entertainment, business, lifestyle, education, and trending topics.
5. Is the information on PostNowLink accurate?
We strive to publish accurate and reliable information by verifying sources before publishing. If any corrections are needed, we update our articles as quickly as possible.
6. Can I share PostNowLink articles?
Yes. You are welcome to share our articles with friends and family through social media or messaging apps by using the article links.
7. How can I contact PostNowLink?
You can contact us through the Contact Us page on our website for any questions, suggestions, or business inquiries.
8. Does PostNowLink publish breaking news?
Yes. We regularly publish breaking news and important updates as soon as verified information becomes available.
9. Can I advertise on PostNowLink?
Yes. We offer advertising and promotional opportunities. Please contact us through the Contact page for more information.
10. Is PostNowLink mobile-friendly?
Yes. Our website is fully responsive and works smoothly on smartphones, tablets, and desktop devices.


